مٹ پلی میں سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد

مٹ پلی 2 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج گاندھی جینتی کے موقع پر مٹ پلی میونسپل میں سوچھ سمارم پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی کلوا کنٹلہ ودیا ساگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سوچھ بھارت سوچھ سمارم کے تحت ہر فرد اور ہر طالب علم کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ماحول کو صاف ستھرا بنانا اور پودوں کو لگانا چاہئے۔ اُنھوں نے طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ماحول کو صاف ستھرا بنانا اور پودے لگانا چاہئے۔ انھوں نے طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو پودوں کی افادیت اور اس کی اہمیت کے بارے میں زیادہ جانکاری ہونا چاہئے۔ ہریتا ہارم پروگرام کے ساتھ ریاستی حکومت انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر و مرمت کیلئے توجہ دے رہی ہے اس کے لئے ممکنہ تعاون فراہم کررہی ہے۔ مقامی عوام کو چاہئے کہ سوچھ بھارت سوچھ تلنگانہ کی تعمیر کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے تعاون کرے۔ بعدازاں اس موقع پر مقامی ایم ایل اے کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم مٹ پلی جماعت ہفتم کی طالبہ نور و صباء اینڈ گروپ کو انعام اول اور دہم جماعت کی طالبہ سیماء بیگم کو انعام دوم منعقدہ کوئز مقابلہ میں بشمول 22 ہائی اسکول کے طلباء اور جونیر کالج کے 6 طلباء کو انعامات سے نوازا گیا اور ان طلباء کو رقمی انعامات بھی دیئے گئے جو فی کس 1000 ، 750 ، 500 ، 250 پر مشتمل تھے۔