مٹ پلی میں دھان کی قیمت کے تعین میں تاخیر

مٹ پلی میں دھان کی قیمت کے تعین میں تاخیر
قیمت خرید کا فوراً اعلان کرنے کسانوں کا مطالبہ

مٹ پلی /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی زرعی مارکٹ میں فروخت کی خاطر کسانوں کی جانب سے دھان پر متعینہ قیمت میں عہدیداروں کی جانب سے تاخیر پر کسانوں میں تشویش کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ سال گذشتہ فصلی پیداوار دھان کو کسانوں نے تاجروں کو فی کنٹل 1500 روپئے فروخت کئے تھے لیکن ابھی تک فصلی پیداوار دھان پر عہدیداروں کی جانب سے مارکٹ قیمت متعین نہ کی جانے پر مقامی کسان الجھن کے شکار ہو رہے ہیں ۔ مٹ پلی زرعی ڈیویژن احاطہ میں سال گذشتہ 39 ہزار 770 ایکڑ اراضی پر دھان کی کاشت کی گئی تھی ۔ اس سیزن میں 38 ہزار 280 ہیکڑس میں اراضی پر دھان کی کاشت کی گئی ہے ۔ گذشتہ سال تین ہزار ایکڑ اراضی پر باریک چاول ( دھان ) کی کاشت کی گئی تھی لیکن اس سال دس ہزار ایکڑ اراضی سے زائد رقبہ پر باریک چاول ( دھان ) کی کاشت کی گئی ہے ۔ مقامی کسانوں کا احساس ہے کہ حکومت کی جانب سے جلد از جلد مارکٹ قیمت فصلی پیداوار دھان پر کیا جائے تاکہ وہ ہونے والے نقصانات سے بچ سکے ورنہ تاخیر پر دلالوں کے ہاتھوں انہیں نقصان ہونے کا خدشہ رہے گا ۔ یہاں پر تاجروں کی جانب سے ہوئے چاول ( دھان ) پر A گریڈ والے پر فی کنٹل 1345 روپئے اور سادی قسم دھان پر 1310 روپئے اور باریک چاول دھان پر 1350 روپئے سے زیادہ ادا نہیں کر رہے ہیں جس کے عوض باریک چاول دھان فی کنٹل 150 روپیوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔ مقامی کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوراً باریک چاول دھان کی قیمت خرید متعین کرے اور ان کو ہونے والے نقصانات سے بچائے ۔