مٹ پلی /18 نومبر ( ذریعہ فیاکس ) مٹ پلی زرعی مارکٹ میں انجمن امداد باہمی کے تحت فصلی دھان کی خریداری کا مقامی ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں آغاز ہوا ۔ اس موقع پر مقامی کسانوں کے حالات سے ایم ایل اے نے واقفیت حاصل کی ۔ انجمن امداد باہمی کے صدر جناب ایم مرلی دھر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کسانوں کو چاہئے کہ وہ فصلی تخم میں تری مناسب فیصد کو برقرار رکھے کم از کم 17 فیصد تری ہونا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے گریڈ فصلی تخم کیلئے فی کنٹل 1400 روپئے اور بی گریڈ فصلی تخم کیلئے 1360 روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر مقامی تحصیلدار جناب نریندر سنگم صدر جناب ہنڈمانڈلو ایم پی پی جناگ گری جیلہ راجو ڈائیرکٹرس ، جناب این راجہ لنگم جنادرے پدابھومیا ، تیگلہ لنگاریڈی ، الوری راجیشور ، گنگادھر ، جی کلداری راجم اور دیگر نے شرکت کی ۔