مٹ پلی میں جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد

مٹ پلی ۔26نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ ام سلیمہ تربیت البنات مٹ پلی میں جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین و طالبات کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مہمان خصوصی مبلغ سبیل السلام حیدرآباد مولانا حبیب الرحمن قاسمی نے دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ‘ اصلاح معاشرہ کے فروغ کیلئے معاون بننے کی اور ذمہداری نبھانے کی ترعیب دی ۔ جلسہ کا آغاز طالبہ حبیبہ امت الحبیب کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوا ۔ اس موقع پر صدر مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول مٹ پلی جناب عبدالحفیظ قریشی صدر انجمن اشاعت اردو مٹ پلی مولانا محمد عمر نجی الدین ‘ حافظ محمد عثمان و دیگر احباب کے علاوہ خواتین و طالبات نے شرکت کی۔