مٹ پلی /8 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ماہ رمضان کا پہلا ہی عشرہ مکمل نہیں ہوا کہ بار بار برقی کٹوتی دیکھنے میں آرہی ہے جس سے ماہ رمضان کے اہم اوقات نمازوں ، افطاری کے اوقات میں کافی مشکلات ہو رہی ہے ۔ اس خصوص میں قائدین ملت جناب محمد اصبر حسین قادری جناب حافظ محمد عبدالعزیز جناب محمد شاہع جناب محمد سمیع جناب محمد شکیل جناب محمد ارشاد نے ریاستی حکومت تلنگانہ و چیف منسٹر مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ کم از کم ماہ رمضان کے روزہ داروں کی سہولت کیلئے بلاوقفہ برقی کٹوتی کو روکوائیں ورنہ نئی تشکیل شدہ تلنگانہ حکومت بھی عوامی اعتماد کھو بیٹھے گی ۔