مٹ پلی /3 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 4 جنوری بروز پیر بعد نماز عشاء احاطہ بسم اللہ مسجد مٹ پلی میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا کے زیر اہتمام عشرہ ختم نبوت کے ضمن میں ایک جلسہ عام بعنوان سیرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ زیر صدارت مولانا عبد القوی (ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد) منعقد شدنی ہے۔ مہمانان خصوصی مولانا شاہ عالم گورکھپوری (نائب ناظم کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دیوبند)، مولانا سید ولی اللہ قاسمی (صدر جمعیۃ العلماء نظام آباد)، مفتی سعید اکبر (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد) کی آمد متوقع ہے۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔