مٹ پلی منڈل کے مواضعات میں 737 ووٹرس کا اضافہ

مٹ پلی ۔ 20؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی ریونیو ڈویویژن مٹ پلی منڈل کے تحت 23 گرام پنچایت مواضعات میں 737 ووٹرس کا اضافہ ہوا ۔ 23 گرام پنچایت مواضعات میں جملہ 34178 ووٹرس موجود ہیں جو اب بڑھ کر 34915 ہوچکے ہیں ۔ یہ 212 وارڈس پر مشتمل ہیں ۔ ووٹرس اضافہ ترتیب وار مواضعات آتما کور 63 ‘ آتمانگر 6 ‘ بنڈہ لنگاپور 101 ’ چرلہ کونڈہ پور (2) چنتل پیٹ (22) چولہ مدی 35 جگاساگر 76 کے سی آر تانڈہ (3) کوناراؤ پیٹ (31) کوریڈر یکرلہ (26) ‘ میڈپلی راما راؤ پلے (5) رنگارپیٹ (9) سکتہ پلی (8) ویلولہ 121 ‘ ویٹم پیٹ (1) ویم پیٹ 72 قابل ذکر ہیں ۔