مٹ پلی منڈل کے تحت 9272 خاندانوں کی نشاندہی

مٹ پلی 2 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی تحصیلدار جناب نریندر ریونیو عہدیداران نے بتایا کہ مٹ پلی منڈل کے تحت اسکیم اھار بھدرتا فوڈ سکیوریٹی کارڈ کے ذریعہ 9272 خاندانوں کو نشاندہی کی گئی جس کے تحت 26756 افراد خاندان کو فی کس 6 کیلو چاول سربراہ کئے جائیں گے اور 173 انیتودیا کارڈس کے ذریعہ بھی چاول سربراہ کئے جائیں گے۔ آج مٹ پلی کے قریبی موضع آراپیٹ میں مقامی ایم ایل اے جناب کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں فوڈ سکیوریٹی کارڈ اسکیم کا افتتاح انجام دیا گیا۔ اس موقع پر مقامی تحصیلدار جناب نریندر، آر آئی جناب ستیہ نارائنا اور دیگر عہدیداران پارٹی قائدین و مقامی احباب و سرپنچ نے شرکت کی۔