مٹ پلی سرکاری دواخانہ میں ریکارڈ تعداد میں زچگیوں میں اضافہ

مٹ پلی۔/13 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی سرکاری دواخانہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امریشور نے بتایا کہ اس سال ماہ مارچ تک ریکارڈ تعداد میں زچگیوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ جو ماہ اپریل 2018 سے آج تک 2499 زچگیوں کے کیسس درج کئے گئے ہیں۔ ترتیب وار ماہ اپریل 105 مئی 131 جون 168 ، جولائی 222 ، اگسٹ 276 ، ستمبر314 ، اکٹوبر 256 ، نومبر 207 ، ڈسمبر 260 ، 2019 ماہ جنوری 236 ، فروری 230، مارچ ابھی تک 94 درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مٹ پلی سرکاری دواخانہ میں 50 بیڈس جو ناکافی ہونے کے باوجود ریکارڈ تعداد میں مقامی عوام استفادہ کررہے ہیں۔ مٹ پلی ڈیویژن سطح شہر ایریا لیور کی سہولیات درکار ہیں۔ مقامی احباب کا مطالبہ ہے کہ 50 بیڈس کے بجائے 200 بیڈس کی منظوری دی جائے۔