مکہ راج پیٹ ۔ 30 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیگنٹہ منڈل کے موضع ولور سے چیگنٹہ کو غیرقانونی طور پر چھ ٹریکٹروں اور ایک جے سی بی میں منتقل کی جانے والی مٹی کو چیگنٹہ تحصیلدار نرملا نے ضبط کر لیا ہے اور چھ ٹریکٹرس اور ایک جے سی بی کو تحویل لے کر اس غیرقانونی طور پر مٹی پہنچانے والوں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔