مٹی کا تودا کرنے سے مزدور کی موت

حیدرآباد /23 نومبر ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک مزدور مشتبہ طور پر مٹی کا تودا گرنے سے فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ شیوا جو پیشہ سے مزدور کوکا پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ منی کنڈا کے علاقہ میں وہ کام کر رہا تھا کہ کھدوائی کے دوران مٹی کے تودے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔