مٹن گرین کڑاہی

اجزاء : گوشت آدھا کیلو، نمک حسب ذائقہ ، لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد ، ادرک دو انچ کا ٹکڑا ، پیاز ایک عدد ٹماٹر چوپ کئے ہوئے دو عدد ، ثابت کالی مرچ دس سے بارہ عدد ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ہری مرچیں چار سے چھ عدد ، ہرا دھنیا آدھی گٹھی ۔ سویا باریک کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ ، دہی آدھی پیالی ، کوکنگ آئیل آدھی پیالی ۔
ترکیب : ادرک لہسن ، پیاز ، کالی مرچ زیرہ ، ہرا دھنیا اور ہری مرچیوں کو موٹا موٹا پیس لیں اور اس میں دہی اور نمک شامل کرلیں اس مصالحے سے گوشت کو اچھی طرح میرینیٹ کرلیں ۔ دو سے تین گھنٹوں کیلئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ گرم کریں اور مصالحہ ملاہوا گوشت ڈال کر ڈھک دیں ۔ شروع میں تین سے چار منٹ آنچ تیز رکھیں ۔ پھر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے ۔ آنچ تیز کرکے اتنی دیر بھونیں کہ آئیل الگ ہو جائے ۔ ٹماٹر اور سویا ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پانچ سے سات منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں ۔ مٹن کڑاہی کا مزہ دو بالاکرنے کیلئے آپ اسے گارلک بریڈ کے ساتھ پیش کریں ۔