مٹن اسٹیک

اجزا: مٹن اسٹیک آدھا کلو ، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ ، پنیر تین چوتھائی پیالی ، مسٹرڈپاوڈر آدھا چائے کا چمچ ، سیاہ مرچ ( پسی ہوئی ) آدھا چائے کا چمچ ، نمک آدھا چائے کا چمچ ، زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ ۔
ترکیب : ایک برتن میں مٹن اسٹیک ، کالی مرچ ، نمک ، زیتون کا تیل ، لہسن ڈال کر ملائیں اور آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں ۔ اب اس کو گرل پین میں ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک بھون لیں ۔ مٹن اسٹیک کے ساتھ تلی ہوئہی سبزیاں بھی پیش کیجئے ۔ اس کا طریقہ ہے کہ ایک پین میں زیتون کا تیل ، اپنی پسندیدہ سبزیاں اور ٹماٹر ، گاجر ڈالر کر دھیمی آنچ پر فرائی کرلیں ۔ اب اس میں نمک ، کالی مرچ ڈال کر چند منٹ پکائیں ، میش آلو کیلئے : آلو ( اُبال کرپیس لیں ) دو عدد ، نمک حسب ذائقہ ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ ، مکھن ایک کھانے کا چمچ ۔ ترکیب : ایک برتن میں پسے ہوئے آلو ، کالی مرچ ، مکھن ڈال کر اچھی طرح ملالیں ، پسے ہوئے آلو تیار ہیں ۔ مٹن اسٹیک سوس کیلئے ایک برتن میں مکھن پگھلائیں اور اس میں پیاز تل لیں ۔ اب اس میں کالی مرچ سفوف ڈال کر ایک منٹ پکائیں یہاں تک کہ مرکب گاڑھا ہوجائے ۔ اب میں کریم ڈال کر اچھی طرح ملالیں ۔ مٹن اسٹیک کے ساتھ آلو ، سبزی اور سوس تیار ہے ۔