’’مَیں کوئی شہنشاہ یا مغرور حکمراں نہیں ہوں ‘‘ : مودی

نئی دہلی۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ کوئی شہنشاہ یا متکبر حکمراں نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایسے وقت ان کی کار میں بیٹھے نہیں رہ سکتے جب وہ یہ دیکھتے ہیں کہ سڑکوں پر کئی لوگ ان کا استقبال کرنے اور خیرمقدم کرنے کیلئے آئے ہوں۔ انہیں ہر وقت کے سکیورٹی خطرہ کی اطلاعات کے درمیان ایک آن لائن میگزین سواراجیہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مودی نے کہا کہ ’’میں کوئی شہنشاہ یا مغرور حکمراں نہیں ہوں جو عوام کی گرمجوشی سے متاثر نہ ہو۔ عوام کے درمیان ہوتے ہوئے مجھے بڑی طاقت ملتی ہے‘‘۔ وزیراعظم روڈ شوز کے دوران اعلیٰ شخصی سکیورٹی کے بارے میں ان کے بہی خواہوں کے ذہن میں آنے والے اندیشوں پر ایک سوال کا جواب دے رہے ہیں۔