مویشیوں کے سرقہ میں ملوث 4 افراد گرفتار

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے مویشیوں کے سرقہ میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر راجندر نگر مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ 23 سالہ محمد حشمت اپنے تین ساتھیوں 24 سالہ محمد امجد ، 22 سالہ شاہد خان اور 20 سالہ محمد اعجاز سائبرآباد علاقہ میں مویشیوں کے سرقہ کے وارداتوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ راجندر نگر ، شمس آباد اور میڑچل میں گائے ، بیل اور دیگر مویشیوں کے سرقہ میں ملوث ہیں ۔ راجندر نگر پولیس کی ٹیم کل رات آوٹر رنگ روڈ کے قریب تلاشی مہم میں مصروف تھی کہ ایک مشتبہ کوالیس کار جو بغیر نمبر پلیٹ کے گذر رہی تھی اسے روک کر تلاشی لینے پر اس میں مویشی دستیاب ہوئے ۔ مذکورہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی جس میں انہوں نے سرقہ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے مسروقہ مویشی اور 4 لاکھ نقد رقم برآمد کرلی گئی ۔