مویشیوں کی ہڈی اور چربی کی غیر قانونی تجارت بے نقاب

حیدرآباد /25 جنوری ( سیاست نیوز ) مویشیوں کی ہڈی اور چربی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والی ایک ٹولی کو حیات نگر پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تاہم اصل افراد پولیس گرفت سے باہر ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون مسٹر ایم وی راؤ نے بتایا کہ 29 سالہ ابراہیم ساکن جہاں نما متوطن بھاگلپور 22 سالہ عزیز ساکن زو پارک 20 سالہ شفیق اور 19 سالہ حمید اسلام ساکنان زو پارک متوطن آسام کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جو حیات نگر حدود کے پوماملا ویلیج میں یہ غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کاروبار کے اصل افراد رحیم ، عطن بھائی عرف موسی عطن ، متین اور جنید مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے سروے نمبرات 48 کے علاوہ 51 تا 54 پر موجودہ گوداموں پر دھاوا کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر موجودہ ذخیرہ کو ضبط کرلیا اور مفرور افراد کو پولیس شدت سے تلاش کر رہی ہے ۔