مویشیوں کی خریدی کیلئے خواتین کو قرض کی اجرائی

یلاریڈی /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع بھر میں ڈائری جانوروں کی خریداری کیلئے استری ندھی ( نسواں فنڈ ) بینک لنکیج کے ذریعہ 200 کروڑ روپئے کے قرضہ جات خواتین کو دئے گئے ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے منڈل تاڑوائی میں استری ندھی کے چیکس تقسیم پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زراعت کے ساتھ ساتھ زرعی خواتین مزید معاشی طور پر مستحکم ہوں ۔ اس مقصد سے استری ندھی کے ذریعہ قرض جاری کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ہرموضع میں وجئے ڈائری کی زیر نگرانی چلائے ج ارہے دودھ سنٹرس پر کسان دودھ سربراہ کرنے والے بن جائیں ۔ ان خاندانوں میں خواتین سنگم میں رکنیت رکھنے والوں کیلئے یہ اسکیم سے استفادہ کا موقع ہوگا ۔ منڈل تاڑوائی ، سداشیونگر ، منڈلوں پر 400 کسان خواتین کو 29 لاکھ 60 ہزار روپئے منظور کئے گئے ۔ تمام خواتین کو چیکس تقسیم کردئے گئے ۔ قرض لینے والے فرد کو تین سال تک ڈائری جانور پر انشورنس بھی رہے گا ۔ اس موقع پر یلاریڈی رکن اسمبلی رویندر ریڈی سابق رکن اسمبلی جناردھن گوڑ DRDA پراجکٹ ڈائرکٹر مسٹر وینکٹیشورلو محکمہ حیوانات کے وینکٹیش ڈائری ضلع جنرل منیجر مسٹر رمیش JDA ایلنا MPP بسنتا ZPTC ساوتری آلڑا چیرمین مسٹر نرسمہا ریڈی BMC چیرمین مسٹر سرینواس ریڈی تروپتی ریڈی کاماریڈی ڈائری منیجر سرینواس ، ٹی آر ایس منڈل صدر وینکٹ رام ریڈی سرپنچ ، صدر سائی ریڈی نائب صدر منڈل پریشد سرینواس گوڑ اور تحصیلدار مسٹر گنگادھر موجود تھے ۔