موہن ریڈی کے ساتھ رعایت پر دو کانسٹبل کی برطرفی

کریم نگر۔/28مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر عدالت میں سابق اے ایس آئی غیر مجاز سودی کاروبار کے ملزم کو اسکارٹ ڈیوٹی میں شامل دو ہیڈ کانسٹبلس نے جاریہ ماہ کی 21 تاریخ کو لے جاتے وقت کچھ افراد سے ملاقات کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے دوران چند الیکٹرانک چینلس نے تصویر لے لی تھی۔ اس ملاقات کے ویڈیوز باہر آنے پر کمشنر پولیس کملاسن ریڈی نے ان کا جائزہ لیا اور جانچ کرلینے کے بعد ملزم موہن ریڈی کے اسکارٹ میں شامل دو ہیڈ کانسٹبلس کو برطرف کردیا اور ایک اے آر ایس آئی کے خلاف کارروائی کیلئے کریم نگر رینج ڈی آئی جی کو سفارش کردی۔

فرقہ پرستوں کی شرپسندی کے
سبب گونگا مسلم نوجوان فوت
اوٹکور۔/28مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں رام نومی تہوار کے جلوس کے دوران ہندو اشرار نوجوانوں نے اقبال نامی غریب مزدور جو کہ گونگا تھا اسے شراب اور سیندھی پلاکر رقص کروانے کے سبب دل کے دورہ کے سبب وہ انتقال کرگیا۔ حالانکہ جلوس کے ساتھ پولیس تعینات بھی اچانک ضلع ایس پی معائنہ کیلئے آئے اور اس دلخراش واقعہ کو دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ نعش کو ایریا ہاسپٹل نارائن پیٹ کو منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔بعد نماز ظہر تدفین عمل میں لائی گئی۔ ہندو فرقہ پرست عناصر کی شرپسندی کے سبب معصوم مزدور اور گونگے نوجوان اقبال کی موت واقع ہوگئی جس سے مسلمانان اوٹکور میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔