کریم نگر ۔/2جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلعی عدالت میں غیر مجاز سودی کاروبار میں ملوث اے ایس آئی موہن ریڈی اور ان کے معاونین کے خلاف مقدمہ زیر دوران ہے ۔احاطہ میں موہن ریڈی کے رشتہ داروں اور وکلاء کے درمیان ہاتھا پائی اور جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔ بیچ بچاؤ اور سمجھوتہ کرنے والے وکلاء پر موہن ریڈی کی بیوی اور ارکان خاندان نے ناشائستہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کردیا۔ اس دوران وکلاء اسوسی ایشن کے قائدین نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ کریم نگر ٹاؤن کے ایس آئی ہری پرساد پولیس ٹیم کے ساتھ یہاں پہنچ گئے اور دونوں فریقین کو سمجھا کر علحدہ کیا اور وکلاء کو تیقن دیا کہ موہن ریڈی کے حملہ آور حامیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔