کریم نگر ۔ 11 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق اے ایس آئی غیر مجاز سودی کاروبار میں ملوث سزا بھگت رہے موہن ریڈی کی ایک اور بے نامی جائیداد کو دوبارہ مستحق متاثر شخص کے نام منتقل کردی گئی ہے ۔ سدی پیٹ ضلع بجنکی منڈل کا کبلاپور موقع چنتا پلی رمنا ریڈی داری سدھاکر کی زرعی زمین موہن ریڈی جسے نائی سنگی ریڈی مہپال ریڈی کے نام غیر مجاز رجسٹر بھی کروالیا تھا مہپال ریڈی اس زمین کو چنتاپلی رمناریڈی کے نام منتقل کیا تھا اس بناء پر جاریہ ماہ کی 2 کو اے سی بی عہدیداروں کو شکایت کی تھی تو 9 تاریخ کو دادی سدھاکر کے نام رجسٹریشن کروادیا گیا ۔ تا حال موہن ریڈی کے لئے نامی ڈاکومینٹ 10 کروڑ مالیتی 13 ڈاکومنٹ حقیقی شخص متاثرین کو منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔