موہت سوری کی فلم ’’ملنگ‘‘ کی گوا میں شوٹنگ

ڈائرکٹر موہت سوری کی اگلی رومانٹک ایکشن تھرلر فلم ’’ملنگ‘‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے جو ان دنوں گوا میں جاری ہے۔ اس شوٹنگ کی ایک تصویر سامنے آچکی ہے۔ فلم سے آدتیہ رائے کپور کا پہلا لک سامنے آیا ہے ہمیں یہ اطلاع فلم ملنگ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کی گئی ایک ٹوئٹ سے لگاہے۔ شوٹنگ زوروں پر جاری ہے۔ یہ فلم اگلے سال کی شروعات میں والنٹین ڈے کے موقع پر ریلیز کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ یعنی فلم 14 جنوری 2020 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں اداکار انیل کپور، آدتیہ رائے کپور، دشاپٹانی اور کنال کھیمو نظر آئیں گے۔ فلم کی اس ماہ ہونے والی شوٹنگ ماریشس اور گوا میں بھی ہوگی۔ اس فلم کوٹی سیریز کے بھوشن کمار پروڈیوس کررہے ہیں۔