موہالی جیسی کارکردگی دہرائیں گے: ریاض

کراچی۔8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف موہالی جیسی کارکردگی دہرائیں گیلیکن اس مرتبہ میچ کا نتیجہ مختلف ہوگا۔ وہاب ریاض کا مزید کہنا ہے کہ اگر حریف بیٹسمین چھکے مارناجانتے ہیں توہم چھکے چھڑانا بھی جانتے ہیں۔ ہندوستان کیخلاف پہلامیچ اہم ہے،جوخواب ٹوٹاتھااس کی تعبیرحاصل کرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ وسیم اکرم جیسی کارکردگی پیش کروں، ورلڈکپ کے میچوں میں صرف رفتار پر ہی انحصار نہیں کریں گے، یارکر اور باونسر بھی ہوں گی۔