موگوروزا اور چیلک کو حیران کن شکست

بیجنگ ۔3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چائنا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے ویمنز سنگلزایونٹ کے دوسرے مرحلے میں اسپین کی گبرائن موگوروزا کا سفر ختم ہو گیا انہیں بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے 7-5 اور 6-4 سے شکست دی جبکہ لیٹویا کی یلینا اوسٹاپینکو بھی حیران کن ناکامی ہوی جنہیں چین کی چیانگ وانگ نے 6-0 کے یکساں اسکور سے مات دی۔ جاپان اوپن میں بڑا حیران کن نتیجہ دیکھنے میں آیا جہاں ٹاپ سیڈ کروشیا کے مارین چیلک کو جرمنی کے یان لینارڈ سٹرف نے 3-6،6-4 اور 7-6 سے شکست دی۔