موٹر گاڑیوں کی تنقیح

کوبیر۔27نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوبیر منڈل میں پولیس پٹرولنگ کے دوران ویویک آنند چوراستہ پر کوبیر سب انسپکٹر رمیش نے گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہوئے ضروری کاغذات طلب کئے ۔ لائسنس نہ رکھنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر نے کہاکہ کوبیر سے لیکر بھینسہ تک روڈشاہراہ پر تعمیری کام چل رہا ہے ۔ واضح رہے چند دن قبل اسی شاہراہ پر تیز رفتاری سے جیب پلٹ گئی تھی اور ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور کچھ افراد شدید زخمی ہوئے تھے ۔ لہذا ضرورت سے زیادہ مسافرین نہ بٹھائیں ۔ ہر گاڑی راں اپنے ساتھ ضروری کاغذات رکھا کریں‘ ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ آٹو مالکان اور جیب مالکان کو تاکید کی کہ شاہراہ کا تعمیری کام مکمل ہونے تک آہستہ سے گاڑی راں کو سفر کرنے پر زور دیا ۔