موٹر کار میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو اپنی کار میں سوار تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ مکیش موہن جو پیشہ سے خانگی ملازم گرین پارک کالونی کرمن گھاٹ کا ساکن تھا ۔ حیات نگر کے علاقہ میں واقع ایک اسکول کے قریب یہ شخص کار میں بیٹھا تھا جس نے سمجھا جاتا ہے کہ نامعلوم زہر دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔