موٹر کار لیکر فرار ہونے والے ملزمین گرفتار

شمس آباد۔/28 اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پداگولکنڈہ میں کار ڈرائیور کو زدوکوب کرکے کار لیکر فرار ہونے والے تینوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کار کو ضبط کرلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب کنڈہ ستیہ نارائنا40 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن اولڈ بوئن پلی سکندرآباد کو 12 اپریل کو تین افراد نے اس کی کار کرایہ پر بنگلور جانے کیلئے راضی کرتے ہوئے بنگلور روانہ ہوئے 13اپریل کی رات بنگلور سے واپس ہوئے اور 14 اپریل کی صبح آوٹر رنگ روڈ کے ذریعہ شمس آباد پہنچے اور وہاں سے ان لوگوں نے منصوبہ کے تحت ڈرائیور کو پدا گولکنڈہ کی جانب لے گئے جہاں کچھ دیر انتظار کیا اور کار ڈرائیور کو کار سے نیچے اُتار کر اس کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈال کر انووا کار نمبر AP01AB4455 لیکر فرار ہوگئے تھے۔شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ نے بتایا کہ پرکاش سروی 28سالہ، رمیش گوڑ 25 سالہ اورجیندر سروی 26 سالہ ساکن بنگلور متوطن راجستھان گانجہ کے نشہ کے عادی تھے۔شمس آباد انسپکٹر کرشنا پرساد، ڈی آئی داسری نائیک اور کانسٹبلس کو ایوارڈ دینے کیلئے سائبر آباد کمشنر سے اپیل کی گئی ہے۔