حیدرآباد ۔ /22 فبروری (سیاست نیوز) تکارام گیٹ پولیس نے کار کا سرقہ کرنے والے ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل انسپکٹر مسٹر اے ارجن ایا نے بتایا کہ 42 سالہ ایس وینکٹ راؤ عرف راجو متوطن ضلع کھمم جو پیشہ سے کار ڈرائیور ہے اور وہ ایسٹ ماریڈپلی میں واقع ماروتی ٹراویلس کا ملازم تھا ۔ ٹراویلس کے مالک پی پون کمار نے وینکٹ راؤ کو 8 ماہ قبل ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت پر رکھا لیکن ڈرائیور عادی شرابی ہے اور وہ اپنی تنخواہ پرتعیش زندگی کیلئے اڑادیا کرتا تھا ۔ /12 فبروری کو وینکٹ راؤ نے اپنے مالک کی انڈیکا کار کو ٹراویلس کے گیاریج سے حاصل کیا اور بعد ازاں کار کے ساتھ پالونچہ فرار ہوگیا ۔ ٹراویلس کے مالک پون کمار کی شکایت پر تکارام گیٹ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے فون کے ذریعہ ڈرائیور کا پتہ لگاتے ہوئے اسے پالونچہ علاقے سے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ کار برآمد کرلی ۔