موٹر کار حادثہ میں کمسن کی موت

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں ایک کار نے کمسن کو روند دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 سالہ محمد حسین جو بشارت نگر علاقہ کے ساکھ محمد مجیب کا بیٹا تھا ۔ اپنے مکان کے روبرو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کھیل رہا تھا کہ اس دوران ایک تیز رفتار کار اس راستہ سے گذری اور لاپرواہ ڈرائیور نے کمسن کو روند دیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی حسین کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کالاپتھر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

پانی کے سمپ میں گرنے سے کمسن لڑکے کی موت
حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک دیڑھ سالہ لڑکا پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق دیڑھ سالہ روہیت جو پرشانت نگر علاقہ کے ساکن مرلی کا بیٹا تھا ۔ جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا جو اس کے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔