شمس آباد 21 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع شاہ پور کے قریب موٹر سیکل کے روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے کی وجہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب سی ایچ لکشما ریڈی 44 سالہ ساکن میکا گوڑہ کشور منڈل محبوب نگر ترکاری خرید کر شمس آباد سے موٹر سیکل پر واپس لوٹ رہا تھا کہ شاہ پور چیک پوسٹ کے قریب موٹر سیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس پر وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔