حیدرآباد ۔26 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) بوئن پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں موٹر سیکل سے گرنے والی خاتون فوت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ 54 سالہ نور شاہدہ خان زوجہ عبدالرحمن خان ساکن بالا نگر اپنے شوہر کے ہمراہ کل رات موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ ایرفورس اسٹیشن کے قریب اسپیڈ بریکر سے گزرنے کے دوران وہ اچانک گر پڑی اور اس کے سر پر گہرا زخم ہوا ۔ شاہدہ خان کو قریب کے مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بوئن پلی پولیس اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔