موٹر سیکل ریسنگ کے خلاف مہم 80 نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) نارسنگی پولیس نے آج صبح بائیک ریسنگ میں ملوث نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 80 طلباء کو حراست میں لے لیا ۔ انسپکٹر نارسنگی مسٹر ٹی آنند ریڈی نے بتایا کہ گنڈی پیٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کئی نوجوان بائیک ریسنگ میں ملوث ہوتے ہوئے صبح کی اولین ساعتوں میں ہنگامہ آرائی کررہے تھے ۔ پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضے سے 30 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے نوجوانوں کے والدین کو ان کے بچوں کی جانب سے اس حرکت میں ملوث ہونے پر انہیں اطلاع دی گئی اور بعد ازاں کونسلنگ کے بعد رہا کردیا گیا ۔