موٹر سیکل ریسنگ ،پانچ نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 مئی (سیاست نیوز) بائیک ریسنگ میں ملوث 5 نوجوانوں کو جوبلی ہلز پولیس نے کل رات دیر گئے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی ٹیم نے نوجوانوں کو کے بی آر پارک کے قریب اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنی موٹر سائیکلوں پر بائیک ریسنگ کررہے تھے ۔ حراست میں لئے گئے نوجوانوں سے تفتیش پر معلوم ہوا کہ وہ علاقہ مادھا پور میں مئے نوشی کے بعد جوبلی ہلز کو تیز رفتار سے موٹر سائیکل چلاکر پہونچے تھے ۔ پولیس نے نوجوانوں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا اور بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا ۔