حیدرآباد 24 ستمبر (سیاست نیوز) چیتنیا پوری پولیس نے موٹر سیکلوں کے سرقہ میں ملوث پانچ رکنی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 6 مسروقہ موٹر سیکلیں اور دیگر اشیاء برآمد کرلی ۔ پولیس کے بموجب 25 سالہ کے شام، 20 سالہ کے راجو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے ساکن قطب اللہ پور حیات نگر منڈل اپنے دیگر تین ساتھیوں 20 سالہ محمد عقیل، وی سائی اور وی لکشمن کی مدد سے موٹرسیکلوں کے سرقہ میںملوث ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ شام ہے جو اپنے قریبی ساتھی راجو عرف کنڈی کی مدد سے علاقہ چیتنیا پوری اور سرور نگر میں موٹر سیکلوں کا سرقہ کررہے تھے جبکہ محمد عقیل ،وی سائی اور لکشمن رہزنی اور دیگر سرقہ کی وارداتو ںمیں ملوث تھے ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے چھ مسروقہ موٹر سیکلیں اسمارٹ موبائیل فونس جن کی مالیت 3 لاکھ 33 ہزار روپئے بتائی گئی ضبط کرلیا اور انہیں عدالت میں پیش کردیا ۔