حیدرآباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے موٹر سیکلوں کے سرقہ میں ملوث تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 9مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 18سالہ سید سلیم ساکن تالاب کٹہ گذشتہ تین ماہ سے اپنے ساتھی محمد اکبر ساکن یاقوت پورہ کی مدد سے نقلی چابیوں کے ذریعہ موٹر سیکلوں کا سرقہ کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اکبر اور سلیم نے جملہ 9موٹر سیکلوں کا سرقہ کیا تھا اور دو مسروقہ موٹر سیکلوں کو محمد عمران نامی نوجوان کو فروخت کیا تھا۔ پولیس نے مذکورہ ملزمین کے قبضہ سے موٹر سیکلیں برآمد کرتے ہوئے مادنا پیٹ پولیس کے حوالے کردیا۔