حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) مادھا پور پولیس نے ایک نابالغ عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 20 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا۔ سی سی ایس مادھا پور نے ایک کارروائی کے دوران 18 سالہ سارق کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ ، میاں پور، صنعت نگر، سیف آباد اور بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشنس حدود میں اس نے موٹر سیکلوں کا سرقہ کیا تھا اور پولیس اس سارق کی تلاش میں تھی۔تنہا اور کسی کو ساتھ لئے بغیر یہ سارق سرقہ کیا کرتا تھا۔ اکثر پارکنگ کے مقامات، ریلوے اسٹیشنوں، منادر اور دیگر مقامات پر جاکر پہلے حالات کاجائزہ لیتا تھا اور نقلی چابی کے ذیعہ موٹر سیکل لے کر موقع سے فرار اختیار کرتا تھا۔ سال 2016 میں اسے دنڈیگل پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سال 2017 میں دوبارہ پولیس نے سرقہ کے معاملہ میں اسے گرفتار کرلیا ۔ سال 2018 میں بچوں کی جیل سے رہائی کے بعد اس نے دوبارہ موٹر سیکلوں کا سرقہ شروع کیا تھا جس کو سی سی ایس مادھا پور نے گرفتار کرلیا۔