حیدرآباد ۔ /7 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ایک 7 ویں جماعت کے طالب علم نے والد کی جانب سے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دینے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ چلموری سریکانت جو 7 ویں جماعت کا طالب علم ہے نے اپنے والد راملو سے کہا کہ اسے موٹر سائیکل چلانے دیں لیکن والد نے انکار کردیا اور کہا کہ تم چھوٹے ہو موٹر چلا نہیں سکتے، اس پر مایوس ہوکر سریکانت نے گھر کے اندر سیلنگ فیان سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ والد نے بیٹے کو دواخانہ منتقل کیا لیکن وہ راستہ میںہی فوت ہوگیا تھا۔پولیس نے کہا کہ کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔