موٹر سائیکل پر نعش منتقلی ، ملزمین گرفتار

حیدرآباد ۔ /25 ستمبر (سیاست نیوز) حیات نگر علاقے میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیوی اور اس کے رشتہ دار کی جانب سے موٹر سائیکل پر شوہر کی نعش منتقل کئے جانے کے دوران پولیس نے انہیں پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے بموجب 28 سالہ پلیا ساکن ناگول ایل بی نگر جس کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے ہے کی پراسرار طور پر موت واقع ہوگئی تھی ۔ متوفی کی بیوی پراویلاکا جس کا اس کے قریبی رشتہ دار سے معاشقہ بتایا جاتا ہے دونوں نے موٹر سائیکل پر پلیا کی نعش کو منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ حیات نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ پٹرولنگ پارٹی نے انہیں پکڑ لیا ۔ پولیس نے نعش کو سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے کا ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔