حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : لنگر حوض کے علاقہ میں ایک خاتون موٹر سیکل سے اچانک گرنے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سیکل جارہی تھی حادثہ کل رات پیش آیا ۔ 56 سالہ چنتلہ اماں جو باپو گھاٹ لنگر حوض علاقہ کے ساکن شنکر راؤ کی بیوی تھی اپنے بیٹے رمیش کے ہمراہ کل رات موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ موٹر سیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔
جھلس جانے والے دو افراد کی موت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع رنگاریڈی کے علاقہ مومن پیٹ میں دو افراد کی جھلس جانے کے سبب مشتبہ موت ہوگئی ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی خود سوزی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ مومن پیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ ٹی روی جو اننت ساگر مومن پیٹ علاقہ کا ساکن نے 21 ستمبر کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی جو کل رات فوت ہوگیا ۔ مومن پیٹ پولیس کے مطابق دوسرے واقعہ میں 24 سالہ پربھاکر جو بال ریڈی گوڑہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس نے 19 ستمبر کو خود سوزی کرلی اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔