موٹر سائیکل سرقہ پر دو افراد گرفتار

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے ایک ہوٹل کے قریب سے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والے دو افراد کو علحدہ علحدہ کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ۔ ایک طالب علم اور ایک میستری بتایا گیا ہے ۔ جو حیدرگوڑہ علاقہ میں واقع ایک ہوٹل کی پارکنگ سے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کر رہے تھے ۔ راجندر نگر پولیس نے کل تلاشی مہم کے دوران حمایت ساگر کے قریب 30 سالہ سریکانت کو گرفتار کرلیا جو طالب علم بتایا گیا ہے ۔ سریکانت مسروقہ موٹر سائیکل پر مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا کہ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر اسے حراست میں لے لیا ۔ جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس نے پلر نمبر 274 کے قریب 36 سالہ دھنراج کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے میستری ہے دھنراج عطاپور کا ساکن اور بیدر کا متوطن بتایا گیا ہے پولیس نے اس کے قبضہ سے موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا ۔