حیدرآباد ۔ یکم / اگست (سیاست نیوز) نلہ کنٹہ پولیس نے موٹر سائیکلوں کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ایک عادی سارق اور اس کے کم عمر ساتھی کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ۔ پولیس کے بموجب 19 سالہ ایم سدھیر کمار ساکن اوپل میڑچل جو طالبعلم ہے اپنے 15 سالہ کم عمر ساتھی کی مدد سے علاقے نلہ کنٹہ ، گھٹکیسر ، بنجارہ ہلز ، سرور نگر ، چیتنیہ پوری اور اپل پولیس اسٹیشن حدود میں رائل انفیلڈ ، یاماہا اور دیگر قیمتی موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا ۔ پولیس نلہ کنٹہ نے مذکورہ ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 8 لاکھ مالیتی مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا ۔