موٹر سائیکل سارقین گرفتار 11 موٹر گاڑیاں ضبط

حیدرآباد ۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) سعیدآباد پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 11 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق محمد عبدالفراز 19 سال ساکن بالاپور، مرزا فیصل بیگ 18 سال ساکن حافظ بابا نگر، فضل علی خاں 19 سال ساکن حافظ بابا نگر (انٹر سال دوم کا طالب علم) محمد ریاض علی 18 سال ساکن مادنا پیٹ (انٹر سال دوم کا طالب علم) کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 11 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا جو انہوں نے سعیدآباد، مائیلاردیوپلی، عنبرپیٹ، ملک پیٹ، ونستھلی پورم، کنچن باغ، ایل بی نگر، چکڑپلی اور مشیرآباد حدود سے سرقہ کیا تھا۔ یہ لڑکے اپنی عادتوں اور شوق کو پورا کرنے اور عیش پسند زندگی گذارنے کیلئے سارق بن گئے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے کل 8 لاکھ مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔