موٹر سائیکل حادثہ کا شکار شخص کی موت

حیدرآباد /2 فروری ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ سوامی جو میڑچل علاقہ کے ساکن کانتیا کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے پٹرول پمپ پر ملازمت کرتا تھا وہ کل رات اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ جس کے نتیجہ میں سوامی شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔