حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) موٹر سائیکل کی ٹکر سے آٹو رکشا راں فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ اپل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ محمد غوث جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا کاچی گوڑہ علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں ۔ کل غوث اپنے آٹو رکشا میں اپل کے علاقہ سے گذر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے آٹو کو ٹکر دے دی اس حادثہ میں ضعیف آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا ۔جہاں عثمانیہ ہاسپٹل میں وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔