بھینسہ ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بھینسہ نرمل قومی شاہراہ 61 پر بیڑی کمپنی کے قریب ایک موٹر سیکل سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی اور ایک شخص معصوم بچہ زخمی ہوگئے جب کہ چار ماہ کی معصوم بچی کرشماتی طور پر محفوظ رہ گئی ۔ تفصیلات کے بموجب گذشتہ شام کے اوقات میں موضع وانل پاڑ کا بھومیش اپنے افراد خاندان بیوی رچیتا اور تین سال کا لڑکا چار ماہ کی معصوم لڑکی کے ہمراہ بذریعہ موٹر سیکل اپنے سسرالی رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے موضع وانل پاڑے بھینسہ آرہا تھا ۔ لیکن بھینسہ کے قریب قومی شاہراہ 61 پرکاٹن فیاکٹری و فیمیلی ریسٹورنٹ کے درمیان موٹر سیکل کا توازن بگڑنے کے باعث موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں بھومیش ، رچیتا اور تین سال کے معصوم بچہ شدید زخمی ہوگئے جب کہ چار ماہ کی معصوم بچی کرشماتی طور پر حادثہ میں محفوظ بچ گئی ۔ زخمیوں کو بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے طبی امداد کے بعد چیتا بعمر 24 سال زخموں سے جانبر نہ ہوسکی اور دوران علاج فوت ہوگئی ۔ آج صبح رچیتا کی نعش کا بھینسہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا اور اس ضمن میں بھینسہ ٹاون سب انسپکٹر اے تروپتی نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رچیتا اپنے کسی رشتہ دار کی شادی تقریب میں شرکت کی غرض سے بھینسہ اپنے مائیکہ آرہی تھی لیکن حادثہ میں فوت ہوگئی ۔۔