موٹر ریسنگ حادثات کے انسداد کیلئے اقدام

نئی دہلی ۔ 3 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) فارمولا ون اور اس طرح کے موٹر ریسنگ مقابلے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور اس کے شائقین کی تعداد کروڑوں میں ہیں لیکن حالیہ دنوں میں تیز رفتار گاڑیوں کے حادثات کی وجہ سے کئی اموات واقع ہوئی ہیں۔ نیز ماہرین اور کمپنیوں کی جانب سے موٹر ریسنگ شعبہ میں ناگہانی واقعات کے انسداد کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ تیز رفتار گاڑیوں کوبے قابو ہونے سے روکنے میں اہم کردار ٹائرس کا بھی ہوتا ہے، لہذا برج اسٹون انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ نے آج عصری ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے دو نئے ٹائرس پوٹینزا ایس 001 اور ٹرونزا ۔ ٹی 001 متعارف کیا ہے۔ پونے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر مسٹر کزوہیکو میمورا نے کہا ہے کہ موٹر اسپورٹس کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئے طرز کے ٹائرس آج متعارف کئے گئے ہیں۔ نیز عام گاڑیوں کیلئے بھی اسی ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مختلف طرز کے ٹائرس کو متعارف کیا گیا ہے جو کہ 12 تا 20 رم ڈیامیٹرس میں دستیاب ہیں۔کانفرنس کے دوران حالیہ سیزن میں ہوئے کار حادثات اور ان کے انسداد کیلئے بین ا لاقوامی سطح پر مختلف گوشوں سے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات کا تفصیلی احاطہ کیا گیا اور میمورا نے برج اسٹون انڈیا کی جانب سے پہل کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کمپنی کیلئے ایک اعزاز قرار دیا ہے ۔