حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ورون موٹرس کو ماروتی سوزوکی انڈیا لمٹیڈ کی جانب سے سال 2013-14 کے لیے کل ہند سطح پر چمپئن آف چمپئنس کا ایوارڈ دیا گیا ۔ ورون موٹرس کو یہ ایوارڈ 4 مئی کو روم ، اٹلی میں آل انڈیا ڈیلرس کانفرنس کے موقع پر دیا گیا ۔ وی پربھو کشور صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر ورون گروپ نے پریس کانفرنس میں اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں 340 ماروتی ڈیلرس میں ورون موٹرس کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ جب کہ ماروتی سوزوکی کی جانب سے ورون موٹرس کو اعلی ترین ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ ورون موٹرس کی بہتر کارکردگی کے سبب یہ ایوارڈ دیا گیا ۔۔