ماہرین نے اپنی تازہ تحقیق میں بتایا ہے کہ باقاعدگی سے چائے پینے والے افراد موٹاپے کا شکار ہونے سے بچے رہتے ہیں۔ کوبے یونیورسٹی جاپان کے شعبہ ریسرچ کے ماہرین نے بتایا کہ سبز چائے اور کالی چائے (بلیک ٹی) پینے والوں میں وزن بڑھانے اور پیٹ موٹا کرنے والے اجزاء کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں۔
ماہرین نے کچھ لوگوں پر اس تحقیق کو آزمایا گیا جس میں کچھ کو سبز چائے اور کچھ کو کالی چائے پلائی جاتی رہی جس سے ثابت ہوا کہ دونوں طرح کی چائے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے ، بائی بلڈ گلوکوز اور انسولین کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔