موٹاپے اور جلد کے معاملے میں جدید ٹکنالوجی سے علاج کا منفی پہلو

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سارہ ناصر جو ایک شہرت یافتہ اوبیسٹی اسپیشلسٹ ہیں نے ’ موٹاپے اور جلد کے علاج میں جدید ٹکنالوجی کے غیر موزوں استعمال ‘ پر کہا کہ ’ آپ کی صحت کا زوال ‘ کیا آپ کا جسم قبول کرے گا ‘ ۔ ایک ہی ہفتہ میں 5 کلو وزن کا گھٹنا ‘ جیسے موضوعات پر ڈاکٹر سارہ نے کہا کہ عوام میں بیداری کی ضرورت ہے کیونکہ موٹاپے کا مینجمنٹ زیادہ تحریک پانے والے مریضوں کی حصہ داری پر مبنی ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن محدود دائرہ میں اور کہا کہ ٹکنالوجی والے علاج کے بعد جانبی اثرات اور عواقب کے تعلق سے عوام میں بیداری ہونی چاہئے ۔ اس موقع پر ’’ آرگیانگ ہیلت پلان ‘‘ بذریعہ ’ بلیزا ‘ کو ڈاکٹر سارہ نے متعارف کیا ۔ مسٹر عمران سلیمان علی نے بتایا کہ وزن گھٹانے میں روایتی طریقہ بہتر ہے اور چند روایتی انداز تجویز پیش کئے ۔۔