مونگ کی دال کے سموسے

اجزاء : نمک کی تلی ہوئی مونگ کی دال: ایک پیاکٹ،پودینہ : ایک گٹھی ،ہرادھنیا : ایک گٹھی ،ہری مرچ : چار عدد،پیاز : درمیانی ڈلی دو عدد (باریک کٹی ہوئی)،لیموں کا رس : ایک کھانے کا چمچہ ،سموسوں کے ورق : دو درجن
ترکیب :سموسے بناتے وقت ہمیشہ ایک چھوٹے پیالے میں دو چائے کے چمچے میدہ تھوڑا سا گیلا کرکے رکھ لیں ۔ اس سے سموسے اچھی طرح بند ہوجاتے ہیں۔ مونگ کی دال میں سارا مسالہ ملاکر لیموں کا رس ملاکر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ پانچ منٹ بعد تھوڑا تھوڑا مسالہ لے کر ورق میں بھریں اور میدہ سے بند کردیں۔ ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں۔