مونٹی کارلو، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک نواک جوکویچ نے چیک ری پبلک کے تھامس برڈیچ کو مات دے کر مونٹی کارلوماسٹرزٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔ جوکویچ سیزن کے ابتدائی تین ماسٹرز ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ مونٹی کارلو کے کلے کورٹ ایونٹ کے فائنل میں سربیائی اسٹار جوکویچ کا مقابلہ تھا چھٹے سیڈ برڈیچ سے ہوا۔ برڈیچ نے پہلے سٹ میں سخت مزاحمت کی۔ تاہم سرب کھلاڑی نے سٹ 7-5 سے جیت لیا۔ دوسرا سٹ 6-4 سے برڈیچ کے نام رہا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سٹ میں جوکوویچ کو برڈیچ پر غلبہ حاصل رہا اور یہ سٹ 6-3 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جوکویچ اس سے قبل انڈین ویلز اور میامی میں منعقدہ ایونٹس بھی جیتے۔